ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں یوم وکلا منایا گیا؛ بلیک منی کے تعلق سے منصفانہ طور پر ٹیکس ادا کرنے پر زور

بھٹکل میں یوم وکلا منایا گیا؛ بلیک منی کے تعلق سے منصفانہ طور پر ٹیکس ادا کرنے پر زور

Mon, 05 Dec 2016 18:03:28    S.O. News Service

بھٹکل:7/ڈسمبر  (ایس او نیوز) حالیہ دنوں میں کالا دھن کے متعلق مختلف تجزیے کئے جا رہے ہیں، پورا بیلک منی کسی اور کاسرپھوڑ کر جمع کی گئی رقم  ہونےکا خیال عام ہے، ٹیکس سے بچ کر جو رقم جمع کی گئی ہے وہی بیلک منی ہے، اپنے تمام اخراجات وغیرہ کی صحیح دستاویزات کے ساتھ منصفانہ طورپر جو ٹیکس ادا کرنا تھا اس کو قانونی طورپر ادا کرکے محفوظ ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انکم ٹیکس وکیل کرشنانند یاجی نے کیا۔ وہ یہاں تعلقہ وکلاء بھون میں یوم وکلاء کے پروگرام میں پیشہ ورانہ اور دیگر ٹیکس پر اپنا مقالہ پیش کررہے تھے۔ آئی ٹی افسران کے چھاپہ مارنے کا مطلب انہیں زورزبردستی کہیں لے جانے کی بات نہیں ، بلکہ ان سے  عزت دار سلوک روا رکھا جاتاہے۔ تمام حساب کتاب کی جانچ کرنے کے بعد جو کچھ ٹیکس چوری کیا گیا ہے اس کو ادا کرلینے کے بعد چھوڑ دیا جاتاہے۔ اس سلسلے میں کسی کو خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آئی ٹی افسران اصول کے مطابق بہت پہلے سے کام کررہے ہیں، اس میں ترمیم کرتے ہوئے کچھ نئے اصول بھی شامل کئے گئے ہیں، وکلاء کے لئے ضروری ہے کہ وہ ترمیم شدہ قوانین کے متعلق جانکاری رکھیں۔ وکلاء تنظیم کے صدر دھنیا کمار جین نے پروگرام کی صدارت کی۔ سنئیر وکیل وکٹر گومس کی وکلاء تنظیم کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔ بزرگ وکیل ایم ایل نائک، سکریٹری کملا کر بھیرومنے ڈائس پر موجود تھے۔ ناگراج ای ایچ نے وکٹر گومس کا تعارف پیش کیا۔ دینکر پی بی نے استقبال کیا۔ جی ٹی نائک نے نظامت کی درگپا سدنمنے نے شکریہ اداکیا۔


Share: